16 جنوری ، 2024
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
عدالت نے 18جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا، عدالت کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد تک چارج ڈراپ کر رہی ہے ۔
خیال رہے کہ گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر لگائے تھے۔
عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔