فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک کے پاکستان مخالف ڈائیلاگز، شوبز شخصیات اور پاکستانی شائقین بھڑک اٹھے

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کا انتظار کررہی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بیانیہ ختم ہو سکتا ہے/ فائل فوٹو
اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کا انتظار کررہی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بیانیہ ختم ہو سکتا ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی فلم ’ فائٹر‘میں بھارت کی پاکستان دشمنی اور پاکستان مخالف ڈائیلاگز نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا۔

 بالی وڈ کی فلم ’فائٹر‘ کے حال ہی میں جاری  ٹریلر میں بالی وڈ کے سپر اسٹار انیل کپور ، دپیکا پڈوکون اور ہریتھک روشن کو  بھارتی  فضائیہ میں مختلف عہدوں پر  دیکھا گیا، فلم میں ہریتھک اور دپیکا فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر جب کہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کا کردار نبھاتے نظرآئے۔

ٹریلر میں بھارتی فضائیہ کوپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا، ٹریلر میں نیوز کاسٹر کا کہنا  ہے کہ  ’بھارتی فوجیوں پر پاکستان سے حملہ ہوا ہے جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں‘، اسی دوران بھارتی وزیر کا ڈائیلاگ سنا جاسکتا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے۔

اس کے بعد بھارتی فضائیہ کو پاکستان پر کئی فضائی حملے کرتے دکھایا گیا۔

ٹریلر میں اسی دوران ہریتھک روشن بظاہر ایک شخص کو ایکشن سین کے دوران کہتے ہیں کہ ’ پی او کے کا مطلب پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کرلیا لیکن مالک ہم ہیں، تم جیسے دہشت گردوں کی وجہ سے اگر ہم بدتمیزی پر اتر آئے تو تمہارا ہر محلہ آئی او پی بن جائے گا، بھارت پاکستان پر قبضہ کرےگا‘۔

بھارت کی متعدد فلموں کی طرح فائٹر فلم کے ٹریلر نے بھی پاکستانیوں کے جذبات کو بھڑکادیا جس کے بعد ایک بار پھر پاکستانیوں کی جانب سے بھارت اور بھارتی اداکاروں پر شدید تنقید ی ٹوئٹس اور پوسٹ دیکھنے میں آئیں۔

یہی نہیں اس سب کے دوران پاکستان کی شوبز شخصیات بھی کسی صورت پیچھے دکھائی نہیں دیں۔

فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھک کے پاکستان مخالف ڈائیلاگز، شوبز شخصیات اور پاکستانی شائقین بھڑک اٹھے

ہانیہ عامر نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ جان کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا کہ اس دور میں ایسے آرٹسٹ بھی موجود ہیں جو سنیما کی طاقت سے واقف ہیں اور پھر بھی آگے بڑھ کر دونوں ممالک کے درمیان رسہ کشی کرتے ہیں، ناقابل برداشت فن کو سانس لینے دو۔

اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کا انتظار کررہی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ بیانیہ ختم ہو سکتا ہے! آؤ ذرا پاکستان پر قبضہ کرنا، ہم بھی چائے پلاپلا کے حساب لگیں گے۔

اداکارہ حرا خان نے ہریتھک کے ڈائیلاگز پر اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ٹی واز فنٹاسٹک  تو ڈالنا بھول گئے، آئی او پی یعنی بھارت پاکستان پر قبضہ کرے گا صرف خواب ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

شوبز شخصیات کے علاوہ عام پاکستانی بھی بھارتی فلم کے ٹریلر پر تبصرہ کرنا نہ بھولے، ایک صارف نے لکھا کہ ’چاند پر پہنچ گئے لیکن پاکستان کے نام پر فلم بنانے سے ابھی بھی باز نہیں آئے،

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ابھینندن کی پاکستان میں حراست کے وقت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ فلم فائٹر کا ٹریلر عوام کے سامنے پیش کیے جانے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں :