بھارت میں بندر نے شہری کا چھینا گیا آئی فون کیسے واپس کیا؟

بھارت جیسے ممالک میں ایسے واقعات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے جو کبھی انسانوں کو کاٹ لیتے ہیں تو کبھی ان سے چیزیں چھین کر بھاگ جاتے ہیں/ فوٹو اسکرین گریب
بھارت جیسے ممالک میں ایسے واقعات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے جو کبھی انسانوں کو کاٹ لیتے ہیں تو کبھی ان سے چیزیں چھین کر بھاگ جاتے ہیں/ فوٹو اسکرین گریب

بھارت میں بندر کی آئی فون چھین کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بندر کی شرارتوں سے سب ہی واقف ہیں جو انسانوں سے بالکل خوف نہیں کھاتے اور ان کی چیزیں بھی چھین لیتے ہیں۔

بھارت جیسے ملک میں ایسے واقعات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ متعدد ریاستوں میں بندر کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کبھی انسانوں کو کاٹ لیتے ہیں تو کبھی ان سے چیزیں چھین کر بھاگ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ورنداون میں قائم ایک مندر کے باہر پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بندر مندر کے حاطے میں قائم تعمیرات پر بیٹھے ہیں اور ان میں سے ایک بندر کے ہاتھ میں مندر میں آئے ایک شخص سے چھینا گیا آئی فون ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جمع ہیں جو بندر سے آئی فون لینے کی کوشش کرتے ہوئے بندر کی جانب چیزیں پھینک رہے ہیں تاکہ بندر فون کو پھینک دے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی یہ محنت رنگ لائی اور بندر آئی فون پھینک کر بھاگ گئے جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :