19 جنوری ، 2024
بالی وڈ کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں دبئی گئے جہاں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بہت محبت اور پیار ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ان کا ایک الگ لگاؤ ہے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور میری خواہش ہے کہ لاہور جاؤں۔
گلوکار کی جانب سے انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان جائیں گے اور سکھوں کی عبادت گاہ ننکانہ صاحب کا دورہ بھی کریں گے، ساتھ ہی اپنے پاکستانی مداحوں سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے یویو ہنی سنگھ نے بالی وڈ میں بہت سے مشہور گانے گائے ہیں جن میں براؤن رنگ، بلیو آئیز، دیسی کلاکار اور دھیرے دھیرے جیسے گانے شامل ہیں۔