پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستانی بولرز کی اب تک کی بدترین پرفارمنس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی بری طرح شکست دے کر سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی بولرز  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین پرفارمنس دکھائی ہے،انہوں نے سیریز کے چار میچز میں مجموعی طور پر 803 رنز دے دیے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اب تک10.27 فی اوورز کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جو کہ 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی بولرز کی مہنگی ترین کارکردگی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی پانچ میچز کی ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ 769 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز میں ابھی ایک میچ اور باقی ہے۔

مزید خبریں :