کاروبار
Time 19 جنوری ، 2024

ملک میں پیاز مزید مہنگی، فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی

گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل
گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی: ادارہ شماریات— فوٹو:فائل

ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو ہے جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپورمیں پیازفی کلو قیمت220روپے ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد اور بنوں میں پیاز200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 260 روپے تک تھی۔

مزید خبریں :