کراچی انٹر بورڈ میں 11ویں کے امتحانات میں طلبا کی نصف تعداد فیل، طلبا کا احتجاج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی بورڈ  میں گیارہویں جماعت کے امتحانات میں طلبا کی نصف تعداد فیل ہوگئی جس پر طلبا کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

انٹر بورڈ کراچی میں سال اول کے نتائج میں طلبا کی اکثریت فیل ہوجانے پر طلبا و اساتذہ سراپا احتجاج اور ماہرین تعلیم حیران و پریشان ہیں کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔ 

کم نمبرز حاصل کرنے والے اور فیل ہونے والے طلبا پریس کلب پر احتجاج کررہے ہیں کہ ان کی کاپیاں دوبارہ چیک کی جا ئیں اور درست نمبرز دیے جائیں ۔

سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نتائج حیران کن ہیں قائم مقام چیئرمین انٹر بورڈکمشنر کراچی سلیم راجپوت نے معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا ۔

دوسری جانب محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹی کے بجائے محکمہ تعلیم نے نتائج سے متعلق پانچ رکنی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی قائم کی ہے جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔