ذکا اشرف مستعفی: قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد  قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذکا اشرف نے استعفے کا اعلان کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  ذکا اشرف کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا  بتایا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف نے  پیٹرن پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا  جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق  ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد  شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔

مزید خبریں :