21 جنوری ، 2024
ملتان کور کے زیر اہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنےکا موقع ملے گا۔
افتتاحی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکہ ٹریننگ کے بیجز لگائے۔