آج بھی کچھ رشتہ دار سمجھتے ہیں کہ میں شعیب ملک کی بیوی ہوں: عائشہ عمر

عائشہ عمر نے سینئر اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ عمر نے سینئر اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ آج بھی ان کے کچھ رشتے دار ماضی کی افواہوں کو سچ سمجھتے ہیں۔

عائشہ عمر نے سینئر اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، عائشہ کا ویڈیو کلپ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

عائشہ عمر نے سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر  بات کرتے ہوئے  کہا کہ ’ میرے ساتھ تو کیا کیا نہیں ہوا، پہلے میں بہت خوفزدہ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، سوشل میڈیا پر میری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کرادی تھی‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرے خاندان کے کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ ماضی کی افواہیں سچ تھیں اور میری اور شعیب کی شادی ہوچکی ہے ، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں میرے انتخاب، اصولوں کے بارے میں اچھی طرح علم ہے'۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عائشہ عمر اور شعیب ملک کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے، بعدازاں عائشہ عمر نے اس کی تردید کردی تھی۔

خیال رہے کہ ٍ20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک دوسرے سے شادی کا اعلان کیا۔

 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید خبریں :