پاکستان

الیکشن2024 کی کوریج کیلئے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کردیے۔

پہلے مرحلے میں 13 ممالک کے 49 صحافیوں کو  الیکشن کوریج کے اجازت نامے دیے گئے ہیں۔

چین، جاپان، امریکا، برطانیہ،کینیڈا، فرانس اور  ہانگ کانگ کے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیےگئے ہیں۔

سربیا، سویڈن، جرمنی، آسڑیلیا، تھائی لینڈ اور  سنگاپور کے صحافیوں کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 2لاکھ ایکریڈیشن کارڈ پرنٹ کیےگئے ہیں۔

یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکے لیے آئیں گے، عام انتخابات کے لیے تقریباً 136غیرملکی صحافیوں نےکوریج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، بقیہ غیرملکی صحافیوں کوپراسس مکمل ہونے پر اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :