22 جنوری ، 2024
محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرےگی۔
خیال رہےکہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔