Time 23 جنوری ، 2024
پاکستان

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود سی ای او سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کا انکشاف

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کوششوں کے باوجود علی رضا کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی— فوٹو:فائل
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کوششوں کے باوجود علی رضا کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی— فوٹو:فائل

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

نگران وزیراعظم کی ہدایت پرسمری کابینہ میں پیش کی گئی رو وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان سافٹ وئیر ایکپسورٹ بورڈ علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کوششوں کے باوجود علی رضا کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی۔

12 اپریل 2023کوکابینہ نے علی رضاکوسی ای اوتعینات کرنےکی منظوری دی تھی، 19اپریل کو نوٹیفکیشن ہوا، 23 مئی کو جوائننگ دی لیکن انہیں آفیشل کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی کو قائم مقام سی ای او تعینات کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :