کراچی: انٹر آرٹس سال اول کے نتائج میں 80 فیصد طلبہ ناکام

آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 46 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2 ہزار 298 امیدوار کامیاب ہوئے: ترجمان انٹربورڈ/ فائل فوٹو
آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 46 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2 ہزار 298 امیدوار کامیاب ہوئے: ترجمان انٹربورڈ/ فائل فوٹو

کراچی: انٹر بورڈ نے آرٹس سال اول ریگولر، پرائیویٹ اور کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق آرٹس سال اول پرائیویٹ میں 72 فیصد اور آرٹس ریگولر میں 80 فیصد امیدوار  ناکام ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 11ہزار 46 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 2 ہزار 298 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 2 ہزار 795 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 792 امیدوار  تمام پرچوں میں پاس ہوسکے۔

ترجمان کے مطابق  انٹرکامرس پرائیویٹ سال اول میں63 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے، امتحانات میں ایک ہزار 986 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 744 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

طالب علم فیل ہوگئے تو ہوگئے احتجاج کی کیا بات ہے:  نگران وزیراعلیٰ سندھ

دوسر ی جانب انٹر میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے سے متعلق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ طالب علم  فیل ہوگئے تو ہوگئے احتجاج کی کیا بات ہے۔

مزید خبریں :