دنیا
Time 24 جنوری ، 2024

بحیرہ احمرمیں حوثیوں کےحملے، امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

امریکانےگزشتہ 3مہینوں میں چین کےاعلیٰ حکام کےساتھ متعدد بارمعاملہ ا ٹھایاہے/فوٹوبشکریہ رائٹرز
  امریکانےگزشتہ 3مہینوں میں چین کےاعلیٰ حکام کےساتھ متعدد بارمعاملہ ا ٹھایاہے/فوٹوبشکریہ رائٹرز

امریکا نے چین سے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے روکنے میں مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق امریکا نےگزشتہ 3 مہینوں کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ متعدد بار بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا معاملہ ا ٹھایا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے 2 اینٹی شپ میزائل تباہ کر دیے ہیں جو  بحیرہ احمر میں حملےکے لیے تیار تھے۔ 

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں حملے کے لیے تیار تھے، بتایا جا رہا ہے کہ حوثیوں کے میزائل تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ کےجہازوں کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :