Time 24 جنوری ، 2024
پاکستان

لاہور میں پولیس چھاپہ، حماد اظہر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار

پولیس نے حماد اظہر کے فرار کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا اور پناہ دینے والے افراد کو گرفتار کرلیا— فوٹو:فائل
پولیس نے حماد اظہر کے فرار کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا اور پناہ دینے والے افراد کو گرفتار کرلیا— فوٹو:فائل

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کرا دیا۔

پولیس کے مطابق 9مئی کو جناح ہاؤس پرحملےکے کیس میں اشتہاری ملزم حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے گزشتہ شب شیر ا کوٹ کے علاقےمیں چھاپہ مارا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی شیرا کوٹ کے علاقے میں باقر اور الیاس نامی ملزموں نے اشتہاری حماد اظہرکو پناہ دے رکھی ہے، جب پولیس نےریڈ کیا تو پناہ دینے والے الیاس نےشورمچاناشروع کردیا کہ بھاگ جاؤ جس پر  حماد اظہر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

تھانا شیرا کوٹ پولیس نے فرار کا مقدمہ درج کرکے ملزمان باقر اور الیاس کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :