25 جنوری ، 2024
پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے پاکستان میں شادی نہ کرنے کے خیال کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے بغیر کسی کانام لیے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں تنقیدی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں پاکستان میں شادی کرنا چاہوں گی۔
اداکارہ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ یہاں شادی نہیں شادیاں ہوتی ہیں، کسی اور ملک سے ڈھونڈ لوں گی، جیسے یہاں ہر 2 سال بعد وزیراعظم بدلتے ہیں ویسے ہی یہاں ہر کچھ سال بعد بیویاں بدلتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ کتنی بھی شدت سے نبھالو تم رشتہ مگر بدلنے والے بدل ہی جاتے ہیں۔