Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی نے 16 ہزارسڑکیں، کئی فلائی اوورز اور انڈرپاس بنوائے: مرتضیٰ وہاب کا کامران ٹیسوری کو جواب

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا 100 بیڈ پرمشتمل اسپتال سندھ حکومت نےفعال کیا، کورنگی میں آٹزم سینٹرتعمیر کیا: میئر کراچی/ فائل فوٹو
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا 100 بیڈ پرمشتمل اسپتال سندھ حکومت نےفعال کیا، کورنگی میں آٹزم سینٹرتعمیر کیا: میئر کراچی/ فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضٰی وہاب  نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 16 ہزارسڑکیں بنائیں، کئی فلائی اوورزاور انڈرپاس بنوائے۔

گورنر سندھ کی  جانب سے عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر پی پی پر  کی جانے والی تنقید کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزاسپتال کا سنگ بنیاد بلاول بھٹو نے رکھا، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا 100 بیڈ پرمشتمل اسپتال سندھ حکومت نےفعال کیا، کورنگی میں آٹزم سینٹرتعمیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سےبڑا کارڈیک کیئراسپتال کورنگی میں بننےجارہا ہے، درجنوں پارک پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بنائے، پیپلز پارٹی نے 16 ہزارسڑکیں بنائیں، کئی فلائی اوورزاور انڈرپاس بنوائے۔

اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ15سال میں پیپلزپارٹی کاسندھ کوکچھ نہ دینےکابیانیہ منافقت پرمبنی ہے، سندھ کے عوام کاذہن بڑی سی بڑی سازش بھی نہیں بدل سکتی۔

مزید خبریں :