26 جنوری ، 2024
ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیراعظم کوسال 2023 کی رپورٹ پیش کی اور بتایاکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پی ٹی اے کی آمدن17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ملک بھر موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی اور 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ 2023 میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد13کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
وزیرِاعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی رسائی کیلئے اقدامات کو سراہا۔