Time 27 جنوری ، 2024
پاکستان

اعلیٰ عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈے کا الزام، 47 صحافی اور یوٹیوبرز ایف آئی اے طلب

پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو 30 اور 31 جنوری کو ایف آئی اے سائبرکرائمز سینٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع ایف آئی اے— فوٹو:فائل
پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو 30 اور 31 جنوری کو ایف آئی اے سائبرکرائمز سینٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع ایف آئی اے— فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  اور اعلیٰ عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں 47 صحافی اور یوٹیوبرز  کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 47 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو طلب کرلیا ہے اور نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

ایف آئی اے  نے صحافیوں اور یوٹیوبرز کو 30 اور  31 جنوری تک ایف آئی اے سائبر کرائم سینٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :