بوتل پر راحت فتح کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ مجھ سے گم ہو گئی تھی: شاگرد کا بیان

گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب
گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب

ملک کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین نے کہا ہے کہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھاہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

گلوکار راحت فتح علی خان کی ملازم کی پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے پانی کی بوتل کا پوچھتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاگرد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی اور اب سب کے سامنے اب بھی مانگتا ہوں۔

تشدد کا شکار شاگرد نوید حسنین کا بھی کہنا تھاکہ جس بوتل کی بات ہورہی ہے، اس پر راحت فتح علی خان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ راحت فتح علی خان میرےاستادہیں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔

مزید خبریں :