Geo News
Geo News

Time 28 جنوری ، 2024
پاکستان

حماد اظہر کا والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی گرفتاری کا دعویٰ

بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے: حماد اظہر۔ فوٹو فائل
 بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے: حماد اظہر۔ فوٹو فائل

پاکستان تحری انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 لاہور میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر بزرگ سیاستدان اور شریف النفس شخصیت ہیں۔