انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فلپ سائیڈ کی آزمائش

کمپنی نے بھی فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے / رائٹرز فوٹو
کمپنی نے بھی فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے / رائٹرز فوٹو

انسٹا گرام میں ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جو پہلے ہی اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ذرا مختلف شکل میں دستیاب ہے۔

فلپ سائیڈ نامی نئے فیچر سے صارفین اپنی سیکنڈری فوٹو فیڈ تیار کر سکیں گے جس تک رسائی قریبی دوستوں کو حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام میں صارفین پہلے ہی اپنی پوسٹس کو مخصوص افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایپ میں صارفین کے لیے کلوز فرینڈز سے گرڈ (grid) پوسٹس کرنے کی سہولت کچھ عرصے پہلے فراہم کی گئی تھی۔

اسٹوریز میں آڈینس لسٹس نامی فیچر کی آزمائش بھی انسٹا گرام میں کی جا رہی ہے۔

اب فلپ سائیڈ فیچر ایک نیا اضافہ ہے جو لگ بھگ پہلے متعارف کرائے گئے فیچرز کی طرح ہی کام کرتا ہے۔

اس فیچر کے لیے صارف کو اپنے دوستوں کی ایک الگ فہرست تیار کرنا ہوگی جو کلوز فرینڈز سے مختلف ہوگی۔

اس کے بعد یہ لسٹ فلپ سائیڈ میں ایڈ کر دی جائے گی اور پھر انہیں مین فیڈ یا فلپ سائیڈ پر پوسٹ کرنے کا آپشن ملے گا۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں اس حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو پرائیویٹ اسپیس بنانے سے اچھا محسوس ہوتا ہے اور دوسری طرف یہ محدود افراد تک رسائی کا ایک اور نیا ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی یقین نہیں کہ اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں۔

اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2023 سے کی جا رہی تھی اور اب یہ مختلف افراد کو دستیاب ہے۔

مزید خبریں :