Time 28 جنوری ، 2024
کھیل

انگلینڈ کیلئے بچھائے اسپن وکٹ کے جال میں بھارتی ٹیم خود پھنس گئی، پہلے ٹیسٹ میں بری شکست

فوٹو: ایکش
فوٹو: ایکش

انگلینڈ کےلیے بچھائے اسپن وکٹ کے جال میں بھارتی ٹیم خود پھنس گئی ، 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

حیدرآباد دکن کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلش اسپنر ٹام ہارٹلے نے بھارتی ٹیم کےلیے 231 رنز کا ہدف خواب بنا دیا۔

حیدر آباد میں چوتھے دن انگلینڈ نے 316رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز آگے بڑھائی ، اولی پوپ نے شاندار بیٹنگ کی ۔ ریحان احمد نے 28 اور ٹام ہارٹلے نے 34 رنز بنا کر اولی پاپ کا ساتھ دیا ۔

مارک ووڈ کوئی رن نہ بنا سکے ، اولی پوپ 4 رنز کی کمی کے باعث ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے  اور 196 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری کے باعث بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا  جس کے تعاقب میں کپتان روہت شرما اور جیسوال نے 42 رنز کی بنیاد رکھی۔

پھر ٹام ہرٹلے کی اسپین کا جادو چلا، ایک ایک کرکے بھارتی بیٹرز کو پویلین پہنچاتے رہے۔ 

جوروٹ اورانجری کا شکار جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کوچلتا کیا ۔آخری وکٹ پر بمرا اور سراج نے 25 رن جوڑے لیکن ہارٹلے سراج کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو 28 رنز سے فتح دلا دی۔

پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری لینے کے بعد ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہارٹلے نے اننگز میں 7 اورمیچ میں 9  شکار کیے۔اولی پاپ مین آف دی میچ قرار پائے۔

 بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد پانچ ٹیسٹ کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری مل گئی۔

مزید خبریں :