29 جنوری ، 2024
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 سے27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔