Time 29 جنوری ، 2024
پاکستان

طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب کے خلاف ہتک عزت کا کیس قابل سماعت قرار

شہزادسلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا/ فائل فوٹو
شہزادسلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی طیبہ گل کا سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا فوجداری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

شہزادسلیم کی جانب سے میڈیا پر ہتک آمیز الزامات لگانے  پر طیبہ گل نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ایس ایس پی کی رپورٹ میں  شہزادسلیم کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا ثبوت نہیں ملا۔

  وکیل صفائی  نے عدالت میں بتایا کہ  شہزادسلیم نے میڈیا پر ادا کیےگئے الفاظ کی تردید نہیں کی، شہزادسلیم نے الزامات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا قراردیا لیکن تردید نہیں کی۔

عدالت  نے کہا کہ ایس ایس پی رپورٹ میں  بھی شہزادسلیم نے طیبہ گل کے خلاف اپنے بیان کی تردید نہیں کی گئی لہٰذا بادی النظر میں شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت کیس بنتا ہے۔

 بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نےطیبہ گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے  اور  15فروری کو سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزید خبریں :