Geo News
Geo News

Time 30 جنوری ، 2024
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی  میں منگل کی صبح ہونے والی بارش کے بعد ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں بادل برسے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اورنگی، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ،نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، احسن آباد، سپرہائی وے پر بارش ہوئی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں بوندا باندی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ نارتھ نیو ملیر  ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی بادل برسے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی سسٹم کے زیر اثر ہوا میں نمی بڑھنے سے سردی کم ہوئی ہے۔