Time 31 جنوری ، 2024
پاکستان

توشہ خانہ میں 14 سال کی سزا: بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئیں

عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی ہے/ فائل فوٹو

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے جیل پہنچ گئیں۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اس وقت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں بیٹھی ہیں اور انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

مزید خبریں :