Time 31 جنوری ، 2024
پاکستان

امیدواروں کا انتقال: این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 اور 91 پر الیکشن ملتوی

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد اب این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیاگیا ہے— فوٹو:فائل
آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد اب این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیاگیا ہے— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، خیبرپختونخوا کی نشستوں پی کے 22 اور پی کے 91  پر الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

باجوڑ میں آج نامعلوم افراد کی فائرنگ سے این اے 8 اور پی کے 22 سے آزادامیدوار ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایاکہ ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پرموجود تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد اب این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کیاگیا ہے۔

آر او  نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب پی کے 91 کوہاٹ 2 میں انتخابی امیدوار کی وفات پرحلقےمیں الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 91 کوہاٹ میں انتخابات ملتوی کردیے گئے، پی کے 91کے امیدوار عصمت اللہ خٹک 30 جنوری کو فوت ہوئے۔

ریٹرننگ آفیسر پی کے 91 عرفان اللہ نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :