ریحان زیب کوپارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر مخالفین سیاست نہ چمکائیں، بیرسٹرسیف

باجوڑ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے تھے— فوٹو:فائل
باجوڑ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے تھے— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ  ریحان زیب کوپارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونےپرمخالفین سیاست نہ چمکائیں۔

باجوڑ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں صدیق آباد پھاٹک پر موجود تھےکہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ ریحان زیب کوپارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر مخالفین سیاست نہ چمکائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹکٹ میرٹ پر دیے گئے ہیں، مخالفین افسوسناک واقعے پر سیاست نہ کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شفاف انکوائری کرواکر ملوث افرادکونشان عبرت بنایاجائے۔

مزید خبریں :