01 فروری ، 2024
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتلِ عام جاری ہے، پناہ گزین کیمپ سے آج بھی14 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی غزہ میں ایک اسکول سے 30 لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور آج پھر پناہ گزین کیمپ سے 14 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں 118 فلسطینی شہید،190فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 27ہزار19 ہوگئی جب کہ 66ہزار139فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی عدالتِ انصاف بعد امریکی عدالت نے بھی تسلیم کیاہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
امریکی مرکز برائے آئینی حقوق کی درخواست پر جج کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی حمایت سے روکنا عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
درخواست میں اسرائیل کو ملنے والی امریکی فوجی و سفارتی امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔