02 فروری ، 2024
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے بیٹے کو واپس والد کے ساتھ امریکا بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں امریکی شہریت رکھنے والے بچے کی کسٹڈی والد کو دینےکے کیس کی سماعت ہوئی۔
بچے کے والد نے درخواست میں کہا کہ بچے کی ماں طلاق کے بعد بچےکو امریکا سے پاکستان لے آئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی کے لیے والد فراز شیخ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے 5 سالہ روحان شیخ کی کسٹڈی والد کو دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ ادارے بچے کو والد کے ساتھ واپس امریکا بھیجنے میں مدد کریں ۔
عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری فراز شیخ کی درخواست نمٹادی۔