02 فروری ، 2024
اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ طوبیٰ انور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ انور نے کہا کہ لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریف کرتے ہیں، آنکھوں اور آواز سے مجھے پہچان جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو۔
اداکارہ کے مطابق ایک صاحب نے میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، اس لیے آپ سے جھوٹ بولا نہیں جاتا کیوں کہ لگتا ہے آپ روح تک پہنچ جائیں گی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مرد تعریف کرتے ہیں یا خاتون؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مجھے نہیں پتا لیکن اگر مجھے کسی خاتون کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں ضرور تعریف کرتی ہوں۔