کاروبار
Time 03 فروری ، 2024

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منظور کی جانے والی تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی/ فائل فوٹو
پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منظور کی جانے والی تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک کے کروڑوں پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری دے دی گئی۔

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منظور کی جانے والی تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی، یہ ایپ ریکارڈ رکھے گی اور دکاندار کو ادائیگی کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

ایپ کے ذریعے دکان کے سالانہ کرائے کا 10 فیصد تک ٹیکس لگے گا جب کہ اسکیم کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

دوسری جانب   آن لائن ری ٹیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :