Time 03 فروری ، 2024
کاروبار

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2039 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2039 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار  185 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ  15 ڈالر کم ہو کر 2039 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :