Time 04 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکار میکال دوسری شادی کے حوالے سے کیا رائے رکھتے ہیں؟

ابا کا مشورہ ہے دوسری شادی کر لو اور میں حال ہی میں امریکا گیا تھا تو ابا نے بولا وہیں کوئی دیکھ کر شادی کرلینا: اداکار میکال ذوالفقار/ فائل فوٹو
 ابا کا مشورہ ہے دوسری شادی کر لو اور میں حال ہی میں امریکا گیا تھا تو ابا نے بولا وہیں کوئی دیکھ کر شادی کرلینا: اداکار میکال ذوالفقار/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار  میکال ذوالفقار  نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکار میکال ذوالفقار ایک نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں انہوں نے انڈسٹری سمیت اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ابا کا مشورہ ہے میں دوسری شادی کر لوں اور میں حال ہی میں امریکا گیا تھا تو ابا نے کہا وہیں کوئی میم دیکھ کر شادی کر لینا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا دوسری شادی کرنی چاہیے، اللہ کا شکر ہے میرے بچے ہیں اور  میں بہت سکون میں ہوں۔

واضح رہے اداکار میکال ذوالفقار کی پہلی شادی سارا بھٹی سے ہوئی تھی جو 7 سال چلنے کے بعد 2017 میں ختم ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :