Time 04 فروری ، 2024
جرائم

غیر ازدواجی تعلقات کا شبہ، شوہر نے بیوی کو چھینی سے قتل کر دیا

بیوی طویل عرصے سے مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، یقین ہو گیا تھا کہ اس کے کسی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں: شوہر/ فائل فوٹو
بیوی طویل عرصے سے مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، یقین ہو گیا تھا کہ اس کے کسی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں: شوہر/ فائل فوٹو

غیر ازدواجی تعلقات کے شبہے میں شقی القلب شوہر نے بیوی کو چھینی کے وار  کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون کو اس کے شوہر نے بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک خاتون کی لاش کی اطلاع ملی اور موقع پر جا کر دیکھا تو خاتون کی لاش خون سے لت پت پڑی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کا چہرا بری طرح زخمی تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون کے شوہر نے  غیر ازدواجی تعلقات کے شبہے میں اسے قتل کیا اور یہ قتل گھر پر ہی کیا گیا، اس وقت دونوں کے بچے اسکول گئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے مزید پوچھ گچھ کی تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے طویل عرصے سے مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، اسے یقین ہو گیا تھا کہ اس کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے اسے مایوسی ہوئی اور اس سے یہ جرم سرزد ہوا۔

مزید خبریں :