Geo News
Geo News

Time 04 فروری ، 2024
پاکستان

این اے 119: خواتین کی مریم نواز کی حمایت میں موٹر سائیکل ریلی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

لاہور کی زندہ دل خواتین بھی انتخابی رنگ میں رنگ گئیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں خواتین نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر  سائیکل  ریلی نکالی۔

این اے119 میں خواتین نے موٹر سائیکل ریلی نکالی، خواتین بائیکرز نےگلے میں مسلم لیگ ن کے مفلر پہن رکھے تھے۔

خواتین بائیکرز نے "مریم،مریم" کے نعرے بھی لگائے، خواتین کارکنان نے مریم نواز  کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، خواتین بائیکرز  نے لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور محلوں کا چکر لگایا۔

 خیال رہے کہ مریم نواز  این اے 119 لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔