Election 2024 Election 2024

کھیل
Time 05 فروری ، 2024

پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے/ فائل فوٹو
پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس  میں کل ہوگا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی  اجلاس دو پہر  2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین  پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا،  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر ، ڈیرہ مرآد جمالی ، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس ، غنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں ۔

 اجلاس میں  وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

 محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

مزید خبریں :