Time 06 فروری ، 2024
پاکستان

الیکشن سے 2 دن قبل بلاول کی انتخابات میں اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی

الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دوجماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، شہری کا درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل
الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دوجماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، شہری کا درخواست میں مؤقف— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابات میں اہلیت الیکشن سے دو دن قبل چیلنج کردی گئی۔

شاہ محمد زمان نے نامی شہری نے بلاول بھٹو کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے ٹکٹ اور تیرکے نشان پرحصہ لے رہے ہیں۔

مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دوجماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پرالیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :