Time 06 فروری ، 2024
پاکستان

ووٹنگ والے دن پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں مہم پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو پولنگ والے دن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے اردگرد 400 میٹر تک کسی بھی قسم کی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیز اسی حدود میں ووٹرز کو قائل کرنے پر اور ان کو ووٹ ڈالنے اور نہ ڈالنے کی التجا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کےکیمپ دیہی آبادیوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر اور گنجان آبادیوں والے شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن سے 100 میٹر کی حدود میں امیدوار کے حق یا مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا شکنی کرنے پر امیدوار کے حق/مخالفت میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرزکی علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوز، آر اوز پولیس انتظامیہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی اور ہدایات کی خلاف ورزی غیر قانونی تصور ہوگی جس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :