Time 06 فروری ، 2024
کھیل

محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچز کیلئے وفاقی حکومت سے رینجرز اور فوج مانگ لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)  سیزن 9کے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات جبکہ میچز کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر  کی خدمات مانگ لی ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی کے لیے فوج اور ر ینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ 

رینجرز اور فوج لاہور ر،اولپنڈی اور ملتان کے میچوں کے لیے طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب حکومت نے پی ایس ایل میچز کیلئے فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین اور فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے ہیں اور  ایس ایس جی کمانڈوز کی پلاٹون بھی طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :