Time 07 فروری ، 2024
کھیل

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں: ذرائع—فوٹو: فائل
اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں: ذرائع—فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ  کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

مزید خبریں :