Time 07 فروری ، 2024
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف بی آر افسر کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف بی آر افسر کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف بی آر افسر کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے، نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روکا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے روکا اس کے باوجود کمیٹی بنادی گئی۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کےبعد ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

مزید خبریں :