Time 07 فروری ، 2024
پاکستان

سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی وابستگی درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے فارم 33 پر سلمان اکرم راجہ کی پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست پر  محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار کا نشان دیا گیا ہے وہ جس پارٹی سے ہیں انہیں اس کا نشان نہیں دیا جاسکتا۔

فیصلے کے متن کے مطابق آزاد امیدوار الیکشن جیتنے کے بعد بھی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا منتخب رکن نہیں بن سکتا۔ 

خیال رہے کہ این اے 128 لاہور پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن سے فارم 33 میں پارٹی وابستگی درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ تحریک انصاف کو اب تک کالعدم قرار نہیں دیا گیا اور الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں میں بھی شامل ہے اس لیے انہیں الیکشن کے بعد آزاد امیدوار نہ قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :