Time 08 فروری ، 2024
کھیل

برطانوی ناظرین کیلئے خوشخبری، ’جیو نیوز‘ پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھائے گا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

جیو نیوز کے برطانوی ناظرین کیلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے تمام میچز براہ راست اور مفت نشر ہوں گے۔

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل سیزن 9 کے سنسنی خیز مقابلے برطانیہ میں ”جیونیوز“ اسکائی چینل 734 پر براہ راست اور مفت نشر کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے مقابلے 17 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

برطانوی شائقین ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے اختتامی آتشبازی تک بھرپور طور  پر  لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :