08 فروری ، 2024
پشاور میں پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے مسلح ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA