Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

این اے 128 لاہور سے عون چوہدری نے پی ٹی آئی کے آزاد میدوار سلمان اکرم راجہ کو ہرا دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودہدری نے 1 لاکھ 72ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے/ فائل فوٹو
استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودہدری نے 1 لاکھ 72ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے/ فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے میدان مار لیا۔

این اے 128 لاہور  12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

عون چوہدری کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا تھے جو  ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

یاد رہے کہ اس حلقے پر آئی پی پی اور مسلم لیگ ن نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اور نواز شریف نے بھی اسی حلقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔


مزید خبریں :