Time 09 فروری ، 2024
پاکستان

این اے 118: حمزہ شہباز کامیاب، عالیہ حمزہ کو شکست

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق حمزہ شہباز نے 105960 ووٹ لیے اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ ملے/ فائل فوٹو
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق حمزہ شہباز نے 105960 ووٹ لیے اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ ملے/ فائل فوٹو

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز این اے 118 سے کامیاب ہوگئے۔

عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں لاہور کے حلقہ این اے 118 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 118 لاہور 2 سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک دوسرے نمبر پر ر ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق حمزہ شہباز نے 105960 ووٹ لیے اور عالیہ حمزہ ملک کو 100803 ووٹ ملے۔


مزید خبریں :