09 فروری ، 2024
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 28 پیسے کا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 8 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔